خلفاء اربعہ کی مدت خلافت

خلفاء اربعہ کی مدت خلافت
چاروں خلیفہ : حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضی اللہ عنہم اجمعین کی مدت خلافت کیا ہے؟

الجواب وباللہ التوفیق: حضرات خلفاء اربعہ رضی اللہ عنہم کی مدت خلافت کی تفصیل حسب ذیل ہے :
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ : ۲سال ۳ ماہ دس دن(۱۲ ؍ربیع الاول  ۱۱ ؍ہجری تا ۲۲؍جمادی الاخری ۱۳ ؍ہجری)
حضرت عمررضی اللہ عنہ: ۱۰ ؍سال ۶ ؍ماہ  چار دن( ۲۲ ؍جمادی الاخری ۱۳ ؍ہجری تا ۲۶ ؍ذی الحجہ ۲۳ ؍ہجری)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ:۱۱ ؍سال ۱۱ ؍ماہ  ۲۲ ؍ایام(۳؍ محرم ۲۴ ھ  تا ۲۵؍ذی الحجہ ۳۵ ؍ہجری)

حضرت علی رضی اللہ عنہ: ۴ ؍سال آٹھ ماہ ۲۵ ؍ایام (۲۶؍ذی الحجہ ۳۵ ؍ہجری تا  ۲۱ ؍رمضان۴۰ ؍ہجری)